قومی ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا۔
پاکستان میں جاری ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا، اور اس مرحلے میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کے میچز دو وینیوز ایل سی سی اے گراؤنڈ اور لاہور جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے، پاکستان کی ایلیٹ ویمن کرکٹرز پر مشتمل بلاسٹرز، ڈائنامئٹس، چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
بلاسٹرز کی قیادت فاطمہ ثنا اورچیلنجرز کی قیادت عمیمہ سہیل کریں گی، ڈائنامئٹس کی ام ہانی اور اسٹرائیکرز کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔
5 سے 7 دسمبر تک روزانہ دو میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے، 9 دسمبر کو ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنراپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/eXTzAfD
via IFTTT


0 تبصرے