Breaking News

header ads

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی

فخر پاکستان اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ہوگئی۔

پاکستان کے اسٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ہوگئی، ارشد ندیم کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی۔

ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں، ان کی دو جگہ پر سرجری کرنا پڑی ہے لیکن میں مکمل طور پر مطمئین ہوں، وہ وارئیر ایتھلیٹ ہیں اور جلد مکمل فٹ ہوں گے۔

دوسری جانب سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہوگیا ہے، ارشد ندیم ایک ہفتہ تک ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ری ہیب کریں گے، اور انگلینڈ سے واپسی پر لاہور میں اپنے کوچ سلمان بٹ کی زیر نگرانی بحالی پروگرام مکمل کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/J60DBPA
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے