قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے۔
میچ کے دوران بابر اعظم نے ایک اور اچھی اننگز کھیلی ہے، اسی دوران انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر ک اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
ایک کیلنڈر سال میں بین الاقوامی مقابلوں کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اس وقت قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے پاس تھا۔
محمد یوسف نے 2006 میں 2435 رنز بنائے تھے۔ اس طرح بابر اعظم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ توڑا ہے۔
محمد یوسف سے قبل 1996 میں سعید انور نے ایک سال میں 2296 رنز بنائے تھے۔
ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے بازوں میں چوتھا نام بھی محمد یوسف کا ہے ، جنہوں نے 2002 میں 2226 رنز بنائے تھے۔
بین الاقوامی مقابلوں کے دوران 2000 میں انضمام الحق نے 2164 رنز بنائے تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/HX0FqmV
0 تبصرے