Breaking News

header ads

سمندر کے راستے اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔

ڈپٹی ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) کموڈور عامر اقبال اورایڈیشنل کلکٹر کسٹمز علی رضا نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ترجمان پی ایم ایس اے نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔

اسمگلرز نےثبوت مٹانے کے لئے منشیات سمندر میں پھینک دی تھی، پی ایم ایس اے نے انتھک محنت کے بعد منشیات کو پانی سے نکالا، سمندر میں پھینکی گئی منشیات میں سے 128 کلو گرام آئس کرسٹل اور 2500 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان پی ایم ایس اے نے مزید بتایا کہ 3 کشتیوں میں موجود 19 اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسمگلروں اور منشیات کو مزید تشویش اور قانونی کاروائی کے لیے کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ایک ماہ میں دونوں اداروں کا مشترکہ ساتواں انسداد منشیات آپریشن ہے، جس میں تقریباً 13 ارب مالیت کی منشیات ، 39 اسمگلروں اور 6 کشتیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ایک کشتی کو اسمگلروں نے آگ لگا کر سمندر برد کر دیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Qm890rA
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے