Breaking News

header ads

پاکستان بزنس کونسل کی حکومت کی توانائی بچت پالیسی کی حمایت

پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کی توانائی بچت پالیسی کی حمایت کردی۔

پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کی توانائی کی بچت کے حوالے سے پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کو تجاویز ارسال کردیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے کہا ہے کہ پاکستان کو درآمدی فیول پر انحصار میں فوری کمی لانے کی ضرورت ہے، پاکستان انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے دس نکاتی پلان سے استفادہ کرے۔

پی بی سی نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو پلان کرتے ہوئے فیول کی درآمد میں کمی لائی جائے، توانائی کا حصول زیادہ سے زیادہ قدرتی وسائل سے کیا جائے۔

پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ہفتے میں چار دن آفس ورک اور ایک دن گھر سے کام کیا جائے، ملک بھر میں کاروباری اوقات کار صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک مقرر کئے جائیں۔

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہذاتی سواری کا استعمال محدود کرکے آلٹرنیٹ ڈیز پر کیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9u5gT1M

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے