Breaking News

header ads

پیلے کی وفات پر برازیل میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے لیجنڈری فٹ بالر پیلے کے انتقال پر 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا۔

یوم سوگ کا اعلان سرکاری گزٹ کے ایک اضافی ایڈیشن میں شائع ہونے والے ایک حکم نامے میں کیا گیا ہے جس پر سبکدوش ہونے والے صدر نے دستخط کیے جو اتوار کو دفتر چھوڑنے والے ہیں۔

لیجنڈ فٹبالر گشتہ روز 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، پیلے 1940 ميں برازيل میں پیداہوئے، 16سال کی عمرمیں برازیلین ٹیم کیلئے منتخب ہوئے۔

وہ 3 بار ورلڈ کپ جیتنے والے واحد فٹبالر تھے جو 1958، 1962 اور1970میں ورلڈ کپ جیتنے والی برازیلین ٹیم کا حصہ تھے، 92 میچز میں 77 گولز کئے۔

پیلے نے 1971 میں آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا، فٹبال کلب سانتوس کی نمائندگی بھی کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3LSWrwx

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے