عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کاماسٹر پلان ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی، اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں۔الیکشن ہر صورت کرانےہوں گے عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لائے گی۔
عمران خان کا مقصد خون خرابہ اور مارشل لاء ہے
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کاماسٹر پلان ہے، ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت حکومت عمران خان کے گلے ڈالنے میں ناکام ہوگئی ہے، لال حویلی پر قبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ایم ایل 1 (ML-1) منصوبہ 6 ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا، موجودہ حکومت نے اسے تقریباً 10 ارب ڈالر کردیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bd0uQ48
via IFTTT
0 تبصرے