Breaking News

header ads

’’عمران خان کا مقصد الیکشن نہیں،خون خرابہ اور مارشل لاء ہے‘‘

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقصد الیکشن نہیں،خون خرابہ اورمارشل لاء ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی تقاریر میں دھمکیاں دیتے ہیں، لوگوں کو عمران خان کے منصوبے کا علم ہے، عمران خان کا مقصد الیکشن نہیں انتشارہے، ان کا ارادہ اسلام آباد پر چڑھائی کا ہے لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے، آپ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل بوریا بستر سمیت واپس بھیجا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے پاس اپنی کارکردگی کے حوالے سے ایک جملہ بھی نہیں، الیکشن کا اعلان کرنا تھا تومارچ میں آپ کی حکومت تھی اس وقت کردیتے، ان کا مائنڈ سیٹ ہے کہ مارشل لاء لگے، انہوں نے کل کہا کہ مارشل لاء لگتا ہے تو لگ جائے۔ وہ ملک میں ایمرجنسی کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پورا پاکستان کھڑا ہے،کچھ لوگوں کے مجمعے کوعوام نہیں کہا جاسکتا، وہ کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد نہیں، اگر میڈیا آزاد نہ ہوتا آپ کی آواز یہاں تک نہ آتی، عمران خان نے کہا کہ انہیں بتایا گیا یہ لوگ کرپٹ اور چور ہیں تو پھر آپ نے کیوں انہیں جیلوں میں ڈالا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بند کمرے میں آرمی چیف کو غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کی پیشکش کی اور پھر اقرار بھی کیا آپ اتنےڈھیٹ آدمی ہیں ، (ن) لیگ تمھارےدھرنے سے نمٹناجانتی ہے، آپ کو اسلام آباد پہنچنے سے قبل بوریا بستر سمیت واپس بھیجا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/714zwCE
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے