ماں نے جعلی باپ پیش کرکے کمسن بچی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بچی کو ملائشیا روانہ کردیا۔
لاہور میں نادرا اور پاسپورٹ آفس کی نااہلی اس وقت سامنے آئی جب ایک ماں نے جعلی باپ پیش کرکے کمسن بچی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا لیا۔ اور ماں نے بچی کی حوالگی کے کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی بچی کو ملائیشیا روانہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں اور باپ میں علیحدگی ہوچکی ہے اور بچی کی حوالگی کے حوالے سے عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے۔
بچی باپ کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اور عدالت سے فیصلہ بھی آنے والا تھا، تاہم ماں نے باپ کی مرضی کے بغیر کم سن بچی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنا دیا، اورعدالتی فیصلے سے پہلے نادرا اور پاسپورٹ افسران کے ساتھ مل کر بچی کو ملائشیا بھجوادیا۔
دستاویزات کے مطابق ماں نے انوار ناصر نامی شخص کے ساتھ بچی کو ملائشیا بھیجا ہے، جب کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر باپ کی شناخت ہی موجود نہیں۔
بچی کے والد عابد اسلام نے نادرا اور پاسپورٹ کے افسران کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کیا، اور مؤقف پیش کیا کہ کم سن بچوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیلئے وضع اصولوں کو افسران نے نظرانداز کیا۔
بچی کے والد نے الزام عائد کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ بروقت درخواست کے باوجود ایف آئی اے کے اے ایس آئی نذیر نیازی نے نادرا کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، جب کہ نذیرنیازی نے ایک لاکھ رشوت بھی مانگی۔
بچی کے والد عابد نے حکومتی نمائندوں سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا نےعدالتی فیصلے کو نظرانداز کیا، مجھے میری بچی واپس دلوائی جائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3kUmb0g
0 تبصرے