سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے جب کہ شکیب الحسن 68 رنز کی باری کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر نے 2،2 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
محمد نواز پھر چھاگئے
174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں نے 101 رنز کی شراکت قائم کی۔
اسی دوران بابر اعظم نے اپنی ایک اور نصف سنچری بنائی۔
101 رنز پر پاکستان کو ایک ساتھ دو جھٹکے بابر اعظم اور حیدر علی کی صورت میں لگے، دونوں کو حسن محمود نے ایک ہی اوور میں پویلین بھیجا۔
بابر اعظم 55 جب کہ حیدر علی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز ایک مرتبہ پھر چوتھے نمبر پر میدان میں اترے اور دھواں دھار بیٹنگ کی۔
165 رنز پر بنگلا دیش کو تیسری کامیابی محمد رضوان کی صورت میں ملی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
محمد نواز اور آصف علی نے ایک گیند پہلے ہی پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
محمد رضوان کو 69 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
شاہینوں کا کیویز سے فائنل میں ٹاکرا
14 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/OgnNE63
0 تبصرے