Breaking News

header ads

کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کھلاڑی جاں بحق

لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

جوبلی ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران عثمان دوران فیلڈنگ زمین پر گرگئے، لیگ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حرکت قلب بندہونے سے مقامی کرکٹرجان کی بازی ہارگیا۔

حکام کے مطابق عثمان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا ليکن وہ جانبر نہ ہوسکے، لیگ انتظامیہ نے جاری بیان میں مقامی کرکٹر عثمان کے وفات پر دکھ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی 25 سالہ حمزہ شاہد اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب نائٹ میچ کھیل رہے تھے کہ وہ بولنگ کرانے کے دوران اچانک زمین پر گر گئے،حمزہ کو اُس کے اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pKkAdbO
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے