یوئیفانیشنز لیگ میں جرمنی اورانگلینڈ کا میچ سخت مقابلے کے بعد تین، تین گول سے برابر ہوگیا۔ اٹلی نے ہنگری کو دو صفر سے ہرا کر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پیر کو یوئیفا نیشنز لیگ میں جرمنی اور انگلینڈ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ دوسرے ہاف میں جرمنی کےIlkay Gundoganنے پنالٹی پر گول اسکورکیا۔ کچھ دیر بعدKai Havertzنے گیند جال میں پہنچا کر برتری کو دگنا کردیا۔
انگلینڈ کےLuke Shaw،Mason Mount اور Harry Kane نے ایک ایک گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلادی۔
کھیل کے اختتامی لمحات میں انگلینڈ کے گول کیپرNick Pope کی غلطی کا جرمنی نے فائدہ اٹھایا اورKai Havertz نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔
گروپ اے تھری کے دوسرے میچ اٹلی نے ہنگری کو دو صفر سے شکست دی۔
اٹلی نے ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/LrR71pS
via IFTTT
0 تبصرے