Breaking News

header ads

کےالیکٹرک صارفین کےلیےبجلی کی قیمت میں بڑی کمی

کےالیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے87پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ کےالیکٹرک صارفین کو بجلی 4 روپے 17 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی جس سے صارفین کو7 ارب 21کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے نرخوں میں کمی اگست کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ بجلی کے نرخ میں کمی کا اطلاق کےالیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور نیپرا اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

اس سے قبل 9 ستمبر کو نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کراچی والوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 11 پیسے کمی کی منظوری دی تھی۔

29 ستمبر کی نیپرا میں سماعت کا احوال

نیپرا اتھارٹی میں جمعرات کو سماعت کے دوران نیپرا کے افسر نے بتایا کہ کےالیکٹرک کی اپنی بجلی پیداوار کی لاگت 38 روپے فی یونٹ ہے اور کے الیکٹرک جو بجلی خریدتا ہے اس کی لاگت 13.61 روپے فی یونٹ ہے۔

چئیرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ کےالیکٹرک بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے کیا کر رہی ہے؟ کےالیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی اور کے الیکٹرک کی اپنے پلانٹس سے پیداوار 37 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل گرڈ سے کےالیکٹرک کو13 روپے 61 پیسے فی یونٹ بجلی ملی،کےالیکٹرک بتائے کہ ذاتی پاور پلانٹس سے 300 فیصد مہنگی بجلی کیوں پیدا کی؟اگر ذاتی پلانٹس سے سستی بجلی پیدا ہوتی تو صارفین کو فی یونٹ 6 روپے تک ریلیف ملتا۔

کےالیکٹرک حکام نے کہا کہ ایل این جی مہنگی ہے جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا،قدرتی گیس مل نہیں رہی جس کی وجہ سے ایل این جی سے پیداوار ہو رہی ہے۔

نیپرا حکام نے کےالیکٹرک حکام سے سوال کیا کہ ہمیں بتائیں کہ کب تک آپ کی بجلی کی پیداواری لاگت کم ہوگی۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کےالیکٹرک اور سی پی پی اے کی پیداواری لاگت میں 24 روپے کا فرق ہے،آپ ہمیں خواب نہ دکھائیں اور حتمی جواب دیں کہ بجلی کیسے سستی پیدا کریں گے۔

چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ کےالیکڑک کی اپنی پیداوری لاگت اور سی پی پی اے کے اعدادوشمار میں بہت فرق ہے، حکومت تقریبا 15 روپے فی یونٹ کا بوجھ برداشت کر رہی ہے۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے بھی یہ بوجھ صارفین سے ہی وصول کرنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اگست میں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے 1 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

کےالیکٹرک حکام نے کہا ہے کہ رواں موسم سرما تک کے الیکٹرک پوری پیداواری صلاحیت سسٹم میں شامل نہیں کرسکتا تاہم موسم سرما میں کے الیکٹرک نیٹ ورک پر900 میگاواٹ بجلی شامل ہوجائےگی۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ کےالیکٹرک کا یونٹ 1 خراب ہے اور یونٹ 2 ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔

صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ پاور پلانٹس میں خرابی کا بوجھ نیپرا عوام پر ڈالتی ہے اورکراچی جیسے بڑے کاروباری شہرمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ ہورہی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/I1CA3ad

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے