اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی پرڈالرمزید کمزور ہوگیا ہے۔
منگل کو انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 3 روپے2 پیسے کم ہوگئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر234 روپے پر آگیا۔ انٹربینک میں 2 روز میں امریکی ڈالرکی قدر میں5.65 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں50کروڑ ڈالر کمی سے بھی روپے کی قدرکو سہارا ملا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SYDwtm8
0 تبصرے