پاک بحریہ ( Pakistan Navy ) کی جانب سے بھی سیلاب ( Flood 2022 ) زدگان کے لئے کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پاک بحریہ نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر امدادی آپریشن کا دائرہ کار ڈی آئی خان اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے رات گئے بذریعہ بوٹس دادو کے گاؤں گوزو سے 253 افراد کو ریسکیو کیا۔ ان افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سیہون شریف میں ڈوبنے والے پانچ افراد میں سے چار کی لاشیں تلاش کرلی ہیں، جب کہ سیلاب سے شدید متاثرہ میران مچھی اور رئیس جمال حسن گوٹھ کے رہائشیوں کے انخلاء کا آپریشن بھی جاری ہے۔
مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات، راشن، تیار کھانا اور بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی بھی مسلسل جاری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/QBrGw5s
0 تبصرے