Breaking News

header ads

ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی میچ کا پانسا پلٹ دیتا ہے،فخرزمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخرزمان نے کہا ہےکہ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ایک کھلاڑی میچ کا پانسا پلٹ دیتا ہے،بھارت کے خلاف پاکستان نے بطور ٹیم اچھی کرکٹ کھیلی۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے فخر زمان نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے میچ کافی اچھا ہوا، ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں آگیا ہے۔

فخر زمان نے بتایا کہ کلوز میچ ہونے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ہار بھی جائیں تو ٹیم کا مورال بلند رہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہیے۔ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائیرز میں اچھا کھیل کر آئی ہے،پاکستان کی ٹیم کوشش کرےگی کہ یہ میچ جیت کر سپر فور میں کوالیفائی کریں۔

فخر زمان نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں،آتی رہتی ہیں،بس اس کو کنٹرول کرنا آنا چاہیے۔ میڈیکل ٹیم کھلاڑیوں کو فٹ کرنے کے لیے بہترین کام کررہی ہے۔

انھوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان کے تمام کھلاڑی آئندہ میچوں میں مکمل فٹ ہوکر دستیاب ہونگے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/glBRQFa

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے