Breaking News

header ads

ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ایک اور اعزاز

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 31 نصف سنچریاں اسکور کرلیں۔ وہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی 31 نصف سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف نصف سنچری اسکور کی۔

انھوں نے اب تک 93 اننگز میں 31 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ روہت شرما نے 126 اننگز میں 31 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔ انھوں نے 70 اننگز میں 27 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 91 اننگز میں 23 نصف سنچریاں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 117 اننگز میں 22 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uthdm46

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے