پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیدرلینڈز کےلیے روٹرڈیم پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ہفتے کو قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی صرف ٹیم ہوٹل میں جم سیشن کریں گے۔
قومی اسکواڈ اتوار کو دوپہر2 سے 5 بجے تک روٹرڈیم میں ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا۔
ٹریننگ سیشن سے قبل قومی اسکواڈ پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب میں شرکت بھی کرے گا۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے شروع ہوگی۔
سیریز کے باقی 2 میچز18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/uAVvdha
via IFTTT


0 تبصرے