Breaking News

header ads

پاک فضائیہ جدت اورخود انحصاری کی جانب گامزن

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ اس نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔

نغمے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اورخود انحصاری کی جانب گامزن ہے۔

مزید برآں ملی نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہرجوان ارضِ پاک کی ناموس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ نغمہ اس عہد کی تجدید ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان تحفظ ناموس ارض پاک کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eHBuIb8
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے