کراچی اور کوئٹہ قومی شاہراہ پر خضدار کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ مسافر وین اور پک اپ گاڑی کے درمیان خضدار میں کورک کے مقام پر پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ حادثے میں 10 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔
لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور ایم پی اے میر یونس عزیز زہری بھی زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے زخمیوں کو بہترین سہولت اور طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، جس میں مزید معلومات شامل کی جائیں گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ctz9U4g
via IFTTT
0 تبصرے