Breaking News

header ads

بجلی ایک ماہ کیلئے4.34 روپے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کيلئے بجلی ایک ماہ کیلئے4.34 روپے فی یونٹ مہنگی کردی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ جولائی ميں بجلی کی پیداواری لاگت 10.98 روپے فی یونٹ رہی،جولائی میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 6.28 روپے فی یونٹ تھی۔

سی پی پی اے نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ بجلی 1 ماہ کیلئے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔

نیپرا نے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہوگا۔اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 59 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی دستاویز کےمطابق ملک میں 1 سال کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں 140 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جون 2021 میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 6.74 روپے تھی جب کہ جون 2022 میں بجلی کی پیداواری لاگت 15.84 روپے فی یونٹ ہوگئی۔

نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 150 فیصد بڑھ گئی۔ گزشتہ 12 ماہ میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 152 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی 50 فیصد بڑھ گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/r7TpnJQ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے