Breaking News

header ads

ڈیرہ اسماعیل خان : سرچ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان ( Dera ismail Khan ) کے علاقے کلاچی میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار زخمی، جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ( Terrorists ) ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے 10 اگست بروز بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس وین کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کی پیٹرولنگ موبائل جیسے ہی وہاں سے گزری تو زور دار دھماکا ہوا، جس سے موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد کڑی ملنگ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی اہل کاروں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمان ولد شاہ جہان سکنہ قلندر اور میرزمان ولد شیر زمان سکنہ کڑی ملنگ (جنگجو شیرین کا کزن) کے نام سے کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک روز قبل وزیرستان ( Waziristan ) کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 4 اہل کار شہید ہوئے تھے۔ ترجمان آئی ایس پی آر ( ISPR ) کے مطابق قافلے پر خود کش حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

عسکری ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں خود کش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lVqzRcW

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے