Breaking News

header ads

مداخلت نرم ہو یا گرم، ہمیں ملک کو بچانا ہے، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہو یا گرم سب کو مل کر ملک کوبچانا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مہنگائی کی شرح اڑتیس فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا خریدنے سے بھی قاصر ہے۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

بڑھتی مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔ غریب وینٹیلیٹر پر ہے اور سیکڑوں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2IlVxki
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے