Breaking News

header ads

کشمیرپریمیئرلیگ،وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے بطور مینٹورمیرپور رائلز سے منسلک ہوگئے۔

انگلینڈ سے ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے بتایا کہ بہت سارے دوست میرپور سے تعلق رکھتے ہیں،اس لئےاس فرنچائز کو جوائن کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کیلیے بے قرار ہوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کروں گا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس لیگ میں شاہدآفریدی اورسرفراز احمد جیسے بڑے کھلاڑی شامل ہیں تاہم ہماری ٹیم میں بھی شعیب ملک جیسا سینئر کرکٹر موجود ہے، امید ہے کہ ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی اور شائقین میرپور رائلز کو بھرپور سپورٹ کریں۔

میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد اور سی ای او نجیب اللہ نے وسیم اکرم کے میرپور رائلز کی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ وسیم اکرم جیسے لیجنڈری



from Samaa - Latest News https://ift.tt/NTUXYfr

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے