Breaking News

header ads

دوست مزاری کی رولنگ:چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ تشکیل

جمعہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف دائر پرویز الہیٰ کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 3 ججز لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے پرویز الہیٰ کی درخواست پر 22/2022 کا نمبر لگا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر، فواد چوہدری، عمر ایوب اور بیرسٹر ظفر بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویز الہی کی وزیراعلیٰ کے نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت عدالتی کمرہ نمبر ایک میں ہوگی، جسے کھول دیا گیا ہے۔

درخواست میں کیا ہے

درخواست گزار چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن منعقد کیا گیا، پرویز الہی نے 186 ووٹ حاصل کئے، ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر رولنگ دی، ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی اور غیر آئینی رولنگ دے کر 10 ووٹ شمار نہیں کئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ووٹ کاؤنٹ پر رولنگ کالعدم قرار دے۔

گزشتہ رات پھر سپریم کورٹ کھل گئی

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی جمعہ 23 جولائی کی رات کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پہنچ گئے۔

ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ ایک بار پھر رات کو کھل گئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ق لیگ کےپارلیمنٹری ہیڈ نے تمام ممبران کو پرویزالہیٰ کوووٹ دینے کا پابند کیا، عدالت ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی گئی رولنگ کالعدم قرار دے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے خلاف قانون ق لیگ کےووٹ مسترد کیے۔ آئین کے آرٹیکل63اے کے مطابق پارلیمنٹری ہیڈ ممبران کو ہدایت جاری کرتا ہے۔ درخواست میں ڈپٹی اسپیکر،پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/z3jco9v

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے