Breaking News

header ads

پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، شيخ رشيد

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہوگی، اور نواز شریف بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا، ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا، نہ من پسند قانون سازی ہوگی، اور نہ نواز شریف پاکستان آئیں گے، جب کہ اکتوبر،نومبر میں عام انتخابات ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YaSJojD
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے