عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف جب کہ شہباز شریف ، آصف علی زرداری اور مولونا فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اگر صاف اورشفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کرسکتے ہیں۔ سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔
گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا تھا کہ یہ مہینہ بڑا اہم ہے، 17 جولائی کو کوئی خلائی، فضائی یا ہوائی موسم اثر انداز نہ ہوئے پاکستان کا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا۔ ضمنی انتخابات کے بعد عدمران خان بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/b6BJy4t
via IFTTT
0 تبصرے