Breaking News

header ads

توڑ پھوڑ کیس؛ عدالت نے ضمانت کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 30 جولائی تک توسیع کر دی، اور ایک کیس میں ضمانت کی درخواست پی ٹی آئی چیئرمین کی عدم پیشی کے باعث مؤخر کر دی گئی۔

عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی، عدالت میں پی ٹی آئی سربراہ کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

عمران خان کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تو سیشن جج نے ریمارکس دیئے اس مقدمے میں عمران خان کا پیش ہونا لازم ہے، ضمانت کی نئی درخواست ہے ملزم پیش ہو گا تب ہی حکم جاری کروں گا۔

عمران خان کے وکیل نے ضمانت درخواست آئندہ سماعت پر مقرر کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/OIm4E9l

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے