ٹیسٹ کرکٹرعابد علی نے کہا ہے کہ کپتان بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے اور وہ پاکستان کا فخر ہیں۔
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے سماء کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گال ٹیسٹ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی اور بابراعظم نے بہترین کپتانی کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بابراعظم سب کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور سب کو حوصلہ دیتے ہیں۔عابد علی کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے نسیم شاہ کے ساتھ پہلی اننگز میں جو پارٹنرشپ کی تھی وہ بہترین اننگز تھی،دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ عبداللہ شفیق کا جب ڈیبیو ہوا تھا تب بھی اس کو دیکھا تھا کہ وہ کس قدرسکون سے کھیلتا ہے۔
عابد علی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی جیت سے بہترین پیغام گیا ہے اورپاکستان یہ میچ جیتنے کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
سابق کپتان اظہرعلی سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان کی پرفارمنس ایک دو میچز میں اچھی نہیں رہی تاہم ماضی میں وہ بہترین پرفارمنسز دیتے رہے ہیں،میچ میں دو،تین بیٹر پرفارم کرتے ہیں اور روز روز پرفارمنس نہیں ہوتی۔
عابد علی نے امید ظاہر کیا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی بھرپور پرفارمنس دینگے اور سنچری بنا کر کم بیک کرینگے۔
ویرات کوہلی سے متعلق عابد علی نے بتایا کہ بہت خوشی ہوئی جب بابر اعظم کا ٹویٹ دیکھا۔ ایک ورلڈ کلاس پلئیر نے دوسرے ورلڈ پلاس پلئیر کی حوصلہ افزائی کی۔کھلاڑی کے کیرئیر میں اتارچڑھاؤ آتا ہے اور ویرات کوہلی دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، ان کا برا وقت ضرورچل رہا ہے لیکن وہ جلد کم بیک کرینگے اور کرکٹ کو پھر سے اپنی بیٹنگ کے ذریعے نکھاریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EX6oRDp
via IFTTT
0 تبصرے