Breaking News

header ads

ق لیگ اور تحریک انصاف کا فوکس عوامی ریلیف ہوگا، پرویز االہٰی

ضمنی انتخابات کی کامیابی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے سلیم بریار، احسن بریار سمیت وجاہت حسین نے بھی ملاقات کی۔ رہنماؤں نے کامیابی پر چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد دی۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں، اور عوام کے مشکور ہیں عمران خان کے بیانیے کی فتح ہوئی.

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے بھرپور انتخابی مہم چلاکرحقائق عوام کے سامنے رکھے، انہیں پہلے دن سے یقین تھا کہ عوام درست فیصلہ کریں گے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انشااللہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا فوکس عوامی ریلیف ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ غير حتمی اور غير سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحريک انصاف 20 میں سے 15 سیٹوں پر کامیاب ہو گئی۔ مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

غیرختمی اور غیر سرکاری نتائج

ضمنی انتخابات میں ان 20 نشستوں پر حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے انھیں مزید 9 نشستوں جب کہ پی ٹی آئی کو پنجاب پر حکمرانی کےلیے 13 نشستوں پر جیت ضروری تھی لیکن خلاف توقع مسلم لیگ اپنے مضبوط ترین گڑھ لاہور سے بھی ہار گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nc2ez0f

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے