Breaking News

header ads

لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس؛ عمران خان کی مزید پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید پانچ مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید پانچ مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کردی گئی ہے، جب کہ عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی عدالت نے منظور کرلی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نےعمران خان کی مزید پانچ مقدمات میں عبوری ضمانتیں 5 ،5 ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کیں، اور 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 21 جولائی تک توسیع کی گئی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے مؤکل کی حاضری سے استثنی کی بھی استدعا کی جو منظور کر لی گئی ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SqWLG0p

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے