Breaking News

header ads

محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر کراچی میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں دوپہر 2 بجے کے بعد بارش ہوگی۔

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، اور محکمہ موسمیات نے آج شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کشمیر کے مقام ہرامان میں 69 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مون سون کی بارشوں کا حالیہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج دوپہر 2 بجے کے بعد بارش شروع ہوگی، اور اس بارش سے ارب فلڈنگ کا کوئی خظرہ نہیں، تاہم 40 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارش کا سسٹم کمزور پڑ چکا ہے لیکن مون سون بارشوں کاسسٹم سندھ میں موجود ہے،اس لئے سندھ کے مختلف علاقوں بالخصوص کراچی میں معتدل ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں ميں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، شادمان اور اطراف کےعلاقوں ميں بارش ہوئی۔

محکمہ موسميات نے بتایا کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور شہر میں 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیٹی گریڈ تک رہے گا، اور دن میں ہوا 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہےگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/aYtDPcL

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے