Breaking News

header ads

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہاں نماز عید ادا کی؟

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں نماز عید ادا کی۔

سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کولمبو میں موجود ہے جہاں ٹیم نے ہوٹل میں نماز عید کی ادا کی۔ نماز ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔

سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کل پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ سولہ جولائی سے شروع ہوگا۔

عید الاضحی کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے مداحوں کو مبارکباد کے پیغامات بھی دئیے۔

ومبلڈن ٹینس کا فائنل ہارنے والی اونس جبیئر نے بھی عید مبارک کہا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LOahAQX
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے