Breaking News

header ads

نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک اضافہ

راول پنڈی میں طوفانی بارش کی وجہ سے نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

پانی کے بہاؤ اور سطح میں اضافے کے بعد واسا کے عملے اور پاک افواج کے دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے نالہ لئی پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ ریسکیو 1122 کا عملہ بھی گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی پر موجود ہے۔

اسلام آباد، راول پنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ مری، وزیرآباد، گجرات سیالکوٹ اور دیگرشہروں میں بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، مردان اور سوات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ وادی کالام، مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے جاری بارش نے موسم سرد کردیا۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بھی بارش جاری ہے۔

کراچی کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے آنے والا مون سون سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں آج بروز منگل 5 جولائی کو بارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا، شہر کا منگل کی صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

مون سون کا پہلا اسپیل کمزور پڑ گیا ہے، آج کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 5 اور 6 جولائی کی شام شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

کل رات تک سسٹم شہر سے باہر چلا جائیگا۔ مون سون کا دوسرا اسپیل 8 جولائی کی رات یا 9 جولائی کی صبح شہر میں داخل ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VrcZsJ9
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے