Breaking News

header ads

بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ

بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے شروع ہوگیا۔

بلوچستان کے 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں ری پولنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جن اضلاع میں ری الیکشن جاری ہیں ان میں دکی، قلعہ عبداللہ، زیارت، لورلائی، پنجگور، سبی، نوشکی اور کیچ کے اضلاع شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے کئے ہیں۔ سینئیر افسران کنٹرول رومز سے انتخابی عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بے خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پولنگ کے عمل کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، اور خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EvhAYa2
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے