Breaking News

header ads

گال ٹیسٹ،پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف

سری لنکا نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیتنے کےلیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے۔

گال ٹیسٹ میں میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم 337 رنز پرآل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز نے 5 وکٹ حاصل کئے۔انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرمیں پہلی بار ایک اننگ میں 5 وکٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے پہلی اننگز میں 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ کوشال مینڈس 76 اور اوشادہ فرنینڈو 64 رنز بناسکے۔

پہلی اننگزمیں پاکستان کی پوری ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں 218 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yXsWAtM

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے