Breaking News

header ads

الیکشن کمیشن نے روشن گھر اسکیم 17 جولائی تک معطل کر دی

الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کا پروگرام ‘‘روشن گھر اسکیم’’ معطل کرکے حکم دیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد آنے والی حکومت پروگرام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب حکومت کی روشن گھر اسکیم (مفت بجلی) کے اعلان پر از خود نوٹس کیس پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا جواب جمع کرادیا۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے جس پروگرام کا اعلان ہوا اس کا تعلق صرف ان حلقوں سے نہیں ہے، بلکہ اس سے پنجاب کے 90 لاکھ لوگ پروگرام سے مستفید ہوں گے، اور یہ 100 بلین روپے بجٹ میں مختص ہوئے ہیں۔ 100یونٹ مفت بجلی کا اعلان بجٹ میں ہوچکا تھا، ہمارا مقصد ووٹر کو اپنی طرف راغب کرنا یا سیاسی فائدہ لینا نہیں ہے، یہ اعلان مخصوص حلقے کيلئےنہیں، پورے پنجاب کو فائدہ ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے وکیل وزیراعلیٰ سے استفسار کرتے ہوئے رہمارکس دیئے کہ اگر بجٹ میں رکھا تھا تو الگ سے اعلان اور پریس کانفرنس کی کیا ضرورت تھی۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو اسکیم متعارف کرائی وہ الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے آپ کو سن لیا، یہ انتخابات شفاف ہوں گے، ضمنی انتخابات شفاف ہوتےنظربھی آنےچاہیے، انتخابی عمل شفاف ہونےکاتاثرقائم ہونابہت ضروری ہے۔

سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20حلقوں کے ضمنی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، ضمنی انتخابات ایک حلقے میں ہوتے تو اور بات تھی، صوبائی حکومت کا مستقبل ضمنی انتخابات پر منحصر ہے۔ شفاف انتخابات کیلئےفوج،رینجرزکی نفری تعینات ہوگی، ہرصورت شفاف انتخابات کویقینی بنایاجائےگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جس کا مقصد صرف ضمنی انتخابات کو سبوتاژکرنا ہے، الیکشن کمیشن پروپیگنڈےکو یکسرمسترد کرتا ہے، الیکشن کمیشن کو آرمی، رینجرز اور پولیس کی معاونت حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن نے 17 جولائی تک پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام معطل کردیا، اور ریمارکس دیئے کہ ضمنی الیکشن کے بعد بے شک یہ پروگرام شروع کردیا جائے، ضمنی انتخابات کے بعد آنے والی حکومت پروگرام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DikwzBE
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے