Breaking News

header ads

افغانستان میں زلزلےسےجانی نقصان،شہباز شریف کااظہارافسوس

افغانستان میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان صوبے پکتیا میں زیادہ جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات خاص طور پر پکتیکا کے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے، پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات 6.1 شدت کے زلزلے سے افغانستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 255 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زلزلے سے کئی کچے مکانات اور عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

زلزلے سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اندوہناک معاشی صورت حال سے لڑتے افغانستان کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/OCbuMz7
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے