Breaking News

header ads

شہباز شریف آج مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرینگے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج بروز اتوار 29 مئی کو مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ن نے جلسے کیلئے ٹھاکرہ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا ہے، جہاں 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ کا پنڈال بھی پارٹی جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں کا جلسے سے خطاب شیڈول ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ کیپٹن صفدر و دیگر ن لیگی قائدین مانسہرہ پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف دن ایک بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جلسے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کو جیل بھجوانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری عمران خان کے کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ہے اس کا اصل چہرہ، عمران نیازی نے جتنے ٹچ دینے تھے دے چکے۔

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ چھ روز بعد دوبارہ فساد کی کوشش کی تو ہم جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kGMI1Qs

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے