Breaking News

header ads

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیر 23 مئی کو اسٹاک سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بھی پیچیدگیاں سامنے کا اندیشہ ہے. اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا جس میں شرح سود مزید بڑھنے کا قوی امکان ہے۔

سرمایہ کار ان تمام عوامل کی وجہ سے مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عید کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب ہے جس میں وقفے وقفے سے معمولی ریکوری بھی آتی رہی ہے۔ گزشتہ 2 ہفتے مجموعی طور پر مندی جاری رہنے کے بعد مسلسل تیسرے ہفتےمیں داخل ہوگئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kKf8cBN

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے