Breaking News

header ads

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چین کے ہم منصب وانگ ژی کے درمیان اتوار 22 مئی کو غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان کے مطابق گوانگ ژو میں پاکستان اور چین کے وزراء خارجہ کی وفود کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر ملاقات بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستانی وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری، جب کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔

اس موقع پر چینی ہم منصب وانگ ژی کی جانب سے بلاول بھٹو کو دونوں ممالک کے درمیان یاد گار لمحات کی البم بھی دکھائی گئی۔

دونوں اہم رہنماؤں کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yXvBDpi

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے