Breaking News

header ads

آرسنل کی ویسٹ ہیم کو 2-1 سے شکست

Amazing Arsenal Down Hammers to Move into Champions League Places! - Breaking news, kenya, africa, Politics, Business, Sports, News Magazine, blogانگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں انگلش فٹ بال کلب آرسنل نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 1-2 سے شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی۔

انگلش پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ٹوٹنہم ہوٹسپر نے لیسٹر سٹی کو تین ایک سے ، جب کہ آرسنل نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 2-1 سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔

انگلش پریمیئرلیگ کے دلچسپ مقابلے میں ایورٹن نے چیلسی کو 0-1سے زیر کیا۔ لیگ کے چونتیس ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر اور لیسٹرسٹی میں جوڑ پڑا۔

ہیری کین نے بائیس ویں منٹ میں گول کرکے ٹوٹنہم کو برتری دلائی۔ پھر سن ہیوگ من نے بیک ٹو بیک دو گولز داغ دئیے۔ لیسٹر سٹی کا واحد گول کیلیچی نے آخری لمحات میں اسکور کیا۔

میچ تین ایک سے ٹوٹنہم کے نام رہا۔ دوسرے میچ میں ایورٹن نے چیلسی کو ایک صفر سے ہرادیا۔

میچ کا واحد گول ریچارلی سن نے دوسرے ہاف میں اسکور کیا۔ ایک اور میچ میں آرسنل اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں۔ جس میں راب ہولڈنگ اور گیبریئل کے گولز کی بدولت آرسنل نے دو ایک سے میچ جیتا۔



from SAMAA https://ift.tt/45A2GNP
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے