
نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری سےمتعلق عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے درخواست سماعت کے لیئے مقرر کردی گئی ہے۔
حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی منگل 26 اپریل کو کرینگے۔
پیر 25 اپریل کو حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ خالد اسحاق کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی بغیر کسی وجہ کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرکے تاخیر کررہے ہیں لہذا عدالتی حکم پرعمل درآمد کروایا جائے۔
درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نےصدر کو نومنتحب وزیراعلیٰ پنجاب سےحلف کے لیےنمائندہ مقررکرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل حمزہ شہباز نےاعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو فریق بنایا تھا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کو 197 ووٹ لےکرقائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر نے وزیراعلیٰ کا حلف لینا تھا لیکن گورنر نے حلف لینے سے انکار کردیا۔
from SAMAA https://ift.tt/EaiALJV


0 تبصرے