Breaking News

header ads

پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا اعلامیہ جاری

IMF_artwork_

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ غیرفنڈ شدہ سبسڈیز واپس لینے کیلئے فوری اقدامات پر اتفاق  کیا گیا کیوں کہ اس کی وجہ سے ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات میں سست روی پیدا ہوئی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بتایا گیا کہ عالمی مالیاتی ادارہ مئی میں اپنا ایک مشن پاکستان بھیجے گا اور پاکستان کے ساتھ ساتویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے پالیسیوں پردوبارہ بات چیت شروع کی جائے گی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی درخواست کی ہے، پاکستانی حکام نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ حکام کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے پُرعزم ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/2PNQi3u

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے