گورنر ہاؤس پنجاب میں حمزہ شہباز کے حلف کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
گورنر ہاؤس کے احاطہ میں لگے پنڈال میں حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جب کہ مہمانوں کیلئے بھی بڑی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں حمزہ شہباز کے اہل خانہ اور مریم نواز شریف کی آمد بھی متوقع ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف حمزہ شہباز شریف سے عہدے کا حلف لیں گے۔
حف لینے کے بعد حمزہ شہباز ایوان وزیر اعلیٰ جائیں گے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ گارڈ آف آبر کے بعد حمزہ شہباز باقاعدہ اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ وزیراعلیٰ کوسلامی کی تقریب کیلئے پولیس بینڈ ایوان وزیراعلی میں موجود ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/LOEeNx9
via IFTTT
0 تبصرے