Breaking News

header ads

کیاکل پہلاروزہ ہوگا؟کیاچاند نظر آئیگا؟رویت ہلال کمیٹی آج بیٹھے گی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز ہفتہ 2 اپریل کو پشاور میں ہو رہا ہے۔

اجلاس رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ اسپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

پشاور میں ہونے والے مرکزی اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران بھی شریک ہوں گے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں کوئٹہ، اسلام آباد ، لاہور، کراچی کے ہیڈکواٹرز میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس کمیٹی ممبران کے زیر صدارت ہونگے۔

اجلاس میں رمضان المبارک 1443ء کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند کل نظر آنے اور اتوار کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔ کل بروز اتوار 3 اپریل کو غروب آفتاب کے بعد چاند ایک گھنٹے 8 منٹ تک افق پر رہے گا۔

کراچی میں اتوار کے روز غروب آفتاب 6 بج کر 49 منٹ پر ہوگا۔

میٹ آفس کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاند 7 بج کر 57 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ کراچی میں اتوار کے روز غروب کے وقت چاند کی عمر 31 گھنٹے 48 منٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد جمعہ کو پہلی تراویح ادا کی گئی، جب کہ آج بروز ہفتہ 2 اپریل کو پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں ماہ صیام کا چاند نظر آنے کی توثیق کی۔

واضح رہے کہ کرونا وباء کے بعد پہلی بار رمضان المبارک میں بغیر پابندیوں کے نمازوں اور تروایح سمیت دیگر عبادات کی اجازت دی گئی ہے، سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/tfpHNa1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے