Breaking News

header ads

تیر کو توڑو گے تو سندھ کو جوڑو گے، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ 26 فروری سے آج تک شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پورے سندھ میں گئے، ہمیں مزید طاقت ور بننے کیلئے سندھ میں حکومت بنانا ہوگی، اس تیر نے پورے سندھ کو زخمی کیا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تیر کو توڑو گے تو سندھ کو جوڑو گے۔ پندرہ سال سندھ کو تباہ کرنے کے بعد اب پی پی والے لانگ مارچ کرنے نکلے ہیں۔ ہمیں سندھ کو زرداری مافیا سے نجات دلانی ہے۔ کراچی نے ہمیشہ سے عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور میں چاہتا ہوں کے بڑی تعداد میں کراچی کے عوام نکلے اور آج کے جلسے کو کامیاب بنائیں۔



from SAMAA https://ift.tt/nea6vLV

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے