Breaking News

header ads

سستی گاڑیوں کی بکنگ میں فراڈ،ملزمان کو قید اور جرمانےکی سزا

سستی کاروں کی ایڈوانس بکنگ کا جھانسے دے کر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس کے ملزمان کو قید اور جرمانےکی سزا سنادی گئی۔

احتساب عدالت میں سستی گاڑیوں کی اسکیم کے نام پرساڑھے5 کروڑ روپے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹرحارث قریشی نے ملزمان کے خلاف گواہان اور شواہد پیش کئے۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی  نے فیصلہ سنایا۔

ملزم شفیق حالی اوردانیال ہرل کو عدالت نے قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔

احتساب عدالت نے 2 ملزمان کو 8 سال قید کی سزا سنا دی اور5 کروڑ16 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایک ملزم نعیم عرفان  تاحال اشتہاری ہے۔

نیب ریفرنس میں بتایا گیا کہ حالی موٹرز اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم محمد شفیق حالی نے سستی گاڑیوں کے نام پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کا فراڈ کیا،ملزمان کے خلاف شہریوں کو سستی گاڑیاں دلوانے کے نام پر ایڈوانس رقم جمع کروا کر ساڑھے5 کروڑ روپے سے محروم کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔



from SAMAA https://ift.tt/LhzX1rU
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے