قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر علیم خان گروپ کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔
سماء لاہور کے بیورو چیف نعیم حنیف نے بتایا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے علیم خان گروپ کی جانب سے کچھ دیرمیں اہم فیصلہ متوقع ہے۔یہ اعلان علیم خان گروپ کی جانب سے براہ راست بھی ہوسکتا ہے اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا جاسکتا ہے۔
بیورو چیف نعیم حنیف نے بتایا کہ علیم خان گروپ اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینا ہے یا حکومت کے ساتھ رہنا ہے۔
سربراہ علیم گروپ نے30سے زائد اراکین پنجاب وقومی اسمبلی سےمشاورت کی ہے۔ حکومتی وزرا بھی مشاورت میں شامل رہے۔
علیم خان کی صدارت میں منگل کو بھی اہم اجلاس ہوا تھا اور بدھ کو بھی اجلاس ہوا۔
اس کے علاوہ جہانگیر ترین گروپ نے جمعرات کو باضابطہ مشاورتی اجلاس لاہورمیں طلب کرلیا۔
ترین گروپ کے ترجمان عون چوہدری نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس کل شام5بجے اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہوگا،اجلاس میں تمام ارکان پنجاب اسمبلی،وزراء اورسینئر رہنما مدعو کیے گئے ہیں۔
عون چوہدری نے بتایا کہ وفاقی وزراء، ن لیگ اور چوہدری برادران کے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
from SAMAA https://ift.tt/PgRruyd
via IFTTT
0 تبصرے