Breaking News

header ads

اسلم بھوتانی اور اسرارترین کااپوزیشن اتحاد کاساتھ دینے کافیصلہ

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اور اسرار ترین نے اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان سے حکومتی اتحادی اور رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اپوزیشن اتحاد کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلم بھوتانی اور سابق صدر زرداری کے درمیان ملاقات گزشتہ رات اسلام آباد میں ہوئی۔ سماء کے ہيڈ آف انويسٹيگيشن يونٹ زاہد گشکوری سے خصوصی گفتگو میں اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزيشن جوائن کرنے کا باقاعدہ اعلان ايک روز ميں کروں گا۔ دوسری جانب اسرار ترین کا سما سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ صاف بتا دیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی گزشتہ رات پیر 28 مارچ کو اسلام آباد میں اسرار ترين سميت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے دیگر اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی وفد بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکان کو منانے میں ناکام رہے۔ قاسم سوری کو باپ کے 4 ارکان کو منانے کا ٹاسک ملا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی قومی اسمبلی میں 5 نشستیں ہیں، جس میں سے 4 اراکین نے اپوزیشن اتحاد کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/lVJHC95

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے